Surprise Me!

سرینگر میں احتجاج، انجینئر رشید کی رہائی کا مطالبہ

2025-08-09 0 Dailymotion

سرینگر (جاوید ڈار) : تہاڑ جیل میں بند انجینئر رشید کے حامیوں نے ہفتے کے روز سرینگر میں واقع عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے پارٹی رہنما اور بارہمولہ پارلیمانی نشست سے منتخب رکن پارلیمان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔  

احتجاج میں شامل عبد الرشید شیخ المعروف انجینئر رشید کے حامیوں نے ہاتھوں میں مختلف بینر اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر انجینئر رشید کی رہائی سے متعلق نعرے درج تھے۔

احتجاجیوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پارٹی دفتر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تاہم انہوں نے پروگرام کے مطابق احتجاج کرتے ہوئے حکام تک اپنی آواز پہنچانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’انجینئر رشید کو رہا کیا جائے تاکہ وہ بارہمولہ کے 18 لاکھ لوگوں کی آواز پارلیمنٹ تک پہنچا سکیں۔‘‘ یاد رہے کہ انجینئر رشید نے گزشتہ برس منعقد ہوئے لوک سبھا الیکشن میں عمر عبداللہ کو پونے دو لاکھ ووٹوں سے شکست دی تھی۔